چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا

چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا

مختلف حصوں میں شہریوں کی گہما گہمی ،فش ایکویریم پر خصوصی توجہ

 لاہور(آن لائن ) چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا، تفریح کی غرض سے بڑی تعداد میں خاندان اور بچے چڑیا گھر پہنچ گئے ۔ مختلف حصوں میں شہریوں کی گہما گہمی رہی جبکہ فش ایکویریم نے خصوصی توجہ حاصل کیے رکھی۔ فش ایکویریم میں مختلف اقسام کی رنگ برنگی مچھلیاں اور آبی حیات دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ بچوں نے مختلف جانوروں اور پرندوں کو قریب سے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ والدین بھی چھٹی کا دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے لیے چڑیا گھر پہنچتے رہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مصروف زندگی میں ایسی تفریحی سرگرمیاں بچوں کے لیے خوشگوار تجربہ ہونے کے ساتھ انہیں جانوروں، پرندوں اور قدرتی حیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔چھٹی کے باعث چڑیا گھر کے مختلف حصوں میں رش رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...