ہر قوم کی کامیابی کا انحصار منظم تبدیلی میں :کوآرڈینیٹر ٹیکس محتسب

ہر قوم کی کامیابی کا انحصار منظم تبدیلی میں :کوآرڈینیٹر ٹیکس محتسب

عالمی معیشت، ٹیکنالوجی اور سماجی حالات مسلسل تبدیل ہو رہے :سیمینار سے خطاب

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ہر قوم کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک مسلسل اور منظم تبدیلی کو اپنانے کی صلاحیت پر ہے ۔ انہوں نے سٹیٹ آف فلکس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت، ٹیکنالوجی اور سماجی حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے قوموں اور اداروں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔

انہوں نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدلے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐنے بھی اپنے دور میں معاشرے میں متعدد اصلاحات متعارف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی قانونِ فطرت ہے اور ترقی حالات کے مطابق ڈھلنے اور بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ دنیا کی کامیاب کمپنیاں بھی مسلسل تبدیلی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی وجہ سے کئی دہائیوں تک کامیاب رہتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...