نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں:اسلامی جمعیت

 نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں:اسلامی جمعیت

مقامی کاروبار کے فروغ کیلئے حکومت جامع پالیسی تشکیل دے :ناظم اعلیٰ وسیم حیدر

لاہور (سٹاف رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت مقامی پاکستانی کاروبار اور ملکی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے ۔ امتِ مسلمہ کو متبادل کاروباری فورم فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت ایسے اقدامات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کی دعوت پر ‘‘میرا برانڈ پاکستان’’ ایکسپو میں خصوصی شرکت کے موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ناظمِ اعلیٰ نے ایکسپو میں قائم مختلف سٹالز کا دورہ کیا، منتظمین اور نوجوان کاروباری افراد سے ملاقات کی اور پاکستانی مصنوعات، مقامی برانڈز اور نوجوانوں کی تخلیقی و کاروباری کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں، نئے کاروباری آئیڈیاز اور ملکی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو آگے بڑھنے ، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کاروباری میدان میں اپنا کردار ادا کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب مواقع، رہنمائی اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...