ملکی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر :بار کونسل

ملکی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر :بار کونسل

وکلا ء نے ہمیشہ آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی ،قیصر ساہی،ارشد ہنجرا

لاہور(آن لائن )پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری قیصر نذیر احمد ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ارشد علی ہنجرانے کہا ہے کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے ،پاکستان کو اس وقت معاشی، سیاسی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں متحد ہونا ہوگا۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی آئین، قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کے استحکام سے وابستہ ہے ۔وکلا ملک کا سب سے پڑھا لکھا اور آئین و قانون کی پاسداری کرنے والا طبقہ ہے جو ہمیشہ قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہر دور میں آئین کی سربلندی، عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے ۔پنجاب بار کونسل کے پلیٹ فارم سے وکلا کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...