سنی تحریک کی اقبال ٹاؤن میں استقبال ربیع الاول میلاد ریلی

سنی تحریک کی اقبال ٹاؤن میں استقبال ربیع الاول میلاد ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان سنی تحریک اقبال ٹائون کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر ،ذونل صدر علامہ غلام محی الدین جلالی نے کہا کہ رحمتِ عالم، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ؐ کی ولادتِ باسعادت کو انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔

وسطی پنجاب میں محافلِ میلاد، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ کے پروگرامز کا انعقاد کرکے حضور اکرم ؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کو باہمی اختلافات اور نفرتوں کو ختم کرکے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت عالمِ اسلام کے تمام ممالک کو باہمی تعاون، اتحاد اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے امتِ مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا چاہیے ۔،اس حوالے سے تعلیماتِ مصطفی ؐ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ جبکہ ٹائون صدر محمد شوکت قادری نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی نفرتیں ختم کرکے عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...