ٹیکس ریٹرن فارم 2026نوٹیفائی کیا جائے :ٹیکس بار

 ٹیکس ریٹرن فارم 2026نوٹیفائی کیا جائے :ٹیکس بار

رجسٹریشن تفصیلات میں تبدیلی بحال کی جائے :مقررین کا سیمینار سے خطاب

لاہور( آئی این پی)لاہور ٹیکس بار نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے آن لائن ٹیکس سسٹم آئرس میں درپیش قانونی، تکنیکی اور آپریشنل مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکس سال 2026 کا حتمی انکم ٹیکس ریٹرن فارم فوری نوٹیفائی کیا جائے ،سیکشن 114(6) کے تحت ریٹرن میں ترمیم اور فارم 181کے ذریعے رجسٹریشن تفصیلات میں تبدیلی کی سہولت فوری بحال کی جائے ۔لاہور ٹیکس بار کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکرٹری محمد فاروق گجر اور دیگر عہدیداران نے انکم ٹیکس گوشوارے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار کے صدر احسان الحق شیخ اور پیٹرن رانا منیر حسین سمیت ٹیکس ماہرین اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ فائلنگ سیزن میں آئرس میں اچانک تبدیلیاں ٹیکس پریکٹیشنرز اور ٹیکس دہندگان کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں،ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں پہلے سے ظاہر جائیدادوں کی دوبارہ انٹری، پرانی گاڑیوں کے چیسیس نمبرز اور غیر ضروری ویلیڈیشنز ختم کی جائیں،نان ریزیڈنٹ ٹیکس دہندگان پر غیر متعلقہ ویلیڈیشنز کے باعث پیدا ہونے والے تضادات بھی دور کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...