عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سالانہ کانفرنس کاانعقاد
قادیانیوں کی سرپرستی صہیونی طاقتیں کر رہیں:حافظ حمداللہ ودیگر کاخطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ)7ستمبر وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس چوبرجی پارک لاہور میں مجلس چوبرجی یونٹ کے سرپرست مفتی انیس احمد مظاہری کی صدارت منعقد ہوئی۔کانفرنس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ، مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے امیر مولانا نور محمد ہزاروی، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی رضوان عزیز، پیرضوان نفیس مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،،بھائی ابراہیم سلیم خان، مولانا مفتی محمدحمزہ ذکی، قاری احسان اللہ فاروقی،معروف نعت خواں حافظ منیراحمدخان کراچی، مفتی مختاراحمد، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ، حافظ حسین احمد مدنی، حافظ فرحان فخر سمیت علما اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ۔ اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے ۔ قادیانی قرآنی آیات، احادیث مبارکہ، ا جماع امت اور آئین پاکستان کی رو سے خارج از اسلام ہیں۔ موجودہ دور میں قادیانیوں کی سرپرستی صہیونی طاقتیں کر رہی ہیں۔ ان کی سرگرمیاں دین اسلام کیلئے نقصان دہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments