قیام پاکستان علما اور شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے :جے یوآئی
وطن کیخلاف سا زشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے :عہدیداران
لاہور(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مو لانا حا فظ محمد اشر ف گجر کی زیر صدارت جامعہ محمدیہ قا سمیہ و الٹن روڑ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقر یب کاانعقاد کیا گیا جس میں جید علمائے اکر ام اور علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقر یب کے مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مرکزی رہنما مو لانا اللہ وسایا نے قومی پر چم لہرایا اورملک کی تر قی استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ اس مو قع پر مو لانااللہ وسایا نے کہا کہ قیام پاکستان علما اور شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ،پاکستان مخالف قادیانی ملک کی جڑیں کھو کھلی کررہے ہیں ،وطن کے خلاف سا زشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے اورپاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے پیچھے ہزاروں علما کی قر بانیا ں ہیں ہم ان کی قر بانیو ں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے ، یہ ملک ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ،وقت کا تقا ضہ ہے جس کلمہ کی بنیاد پر یہ ملک بنا اس کلمے والے رحمت اللعالمینؐ کی یہا ں شریعت نافذ کی جائے ،انشاء اللہ ملک تمام بحرانو ں سے نکل آ ئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments