70سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

70سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

حکام نے نامکمل کلاس رومز کی تعمیر کا کام تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی

لاہور(خبر نگار)لاہور کے 70سے زائد سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ تھرڈ پارٹی سے منظوری کے بعد 120 کلاس رومز کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ پہلے سکول مینجمنٹ کونسلز کے تحت شروع کیا گیا تھا، تاہم تعمیراتی کام میں نقائص سامنے آنے کے بعد کام روک دیا گیا تھا۔ اب باقی ماندہ کلاس رومز کی تعمیر سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے تحت مکمل کی جائیگی۔حکام نے نامکمل کلاس رومز کی تعمیر کا کام تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی کی منظوری کے بعد ہی کام آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...