پی آئی سی :ڈاکٹر عمران الحسن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا مزید 3ماہ کیلئے اضافی چارج تفویض
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری اور انتظامی امور کی نگرانی کیلئے۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر سید عمران الحسن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج مزید تین ماہ کیلئے دیدیا ہے ۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سید عمران الحسن 21جولائی 2026سے مزید تین ماہ یا مستقل سربراہ کی تعیناتی تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔وہ پی آئی سی میں بطور پروفیسر آف اینستھیزیا اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments