بسنت :پتنگ اور ڈور بنانیوالوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ

بسنت :پتنگ اور ڈور بنانیوالوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ

پی ایچ اے کو رجسٹریشن کیلئے ورکنگ شروع کرنے کے احکامات

لاہور( شیخ زین العابدین )مارچ میں بسنت کے ممکنہ انعقاد سے پہلے ہی حکومت نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے پی ایچ اے کو ستمبر سے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔رجسٹریشن کا عمل ستمبر سے شروع کیے جانے کی تیاری ہے ، جس کے لیے اخبار میں اشتہار کے ذریعے پتنگ اور ڈور بنانے والوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے گا، جبکہ آئندہ بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور کی طلب اور رسد کا تخمینہ بھی پہلے سے لگایا جائے گا۔گزشتہ بسنت کے دوران پتنگ اور ڈور کی قلت کے باعث دیگر شہروں سے سامان منگوانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔گزشتہ برس کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رواں سال کی ممکنہ طلب کا تعین کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ایم ڈی پی ایچ اے لاہور کو رجسٹریشن کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...