رواں سال 37ہزار ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف رواں سال کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 37ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
شہر کے مختلف تھانوں میں قانون شکن عناصر کیخلاف 4ہزار 800سے زائد مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 19کلاشنکوف اور گولیاں برآمد۔، 95 رائفلیں، 120 گنیں، 4 ہزار 109 ریوالور اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments