ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔۔۔۔
،نگرانی ہسپتال کے سی ای او ساجد حسین نے کی۔ ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو مفت بلڈ ٹیسٹ، کلر ڈاپلر، ایکسرے اور دیگر ضروری طبی تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ساجد حسین نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے بنیادی مشن کا اہم حصہ ہے ۔ مستحق مریضوں کوبین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments