مانگا منڈی میں اندھاقتل ، بھانجا مرکزی ملزم نکلا ،ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں شہری حنیف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کا بھانجا مرکزی ملزم نکلا ،پولیس نے اسے ساتھی سمیت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔۔۔۔
۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے قتل کانوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں مقتول کا بھانجا اور اسکا سا لہ شامل ہے جو خاندانی رنجش پر حنیف کو پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہو گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments