روزگار کافروغ،بینک آف انٹرپرینیورشپ بنانے کی تجویز
لاہور (خبر نگار )یوای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے نوجوانوں میں سٹارٹ اپس، کاروباری سرگرمیوں اور۔۔۔۔
روزگار کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کو بینک آف انٹرپرینیورشپ کے قیام کی تجویز پیش کردی۔ایکسپو سینٹر لاہور میں See Pakistan کے زیر اہتمام انٹرپرینیورشپ ایکسپو کے دوران پینل ڈسکشن میں انہوں نے کہا باصلاحیت نئی نسل کیلئے بینک آف انٹرپرینیورشپ بنایاجائے جو آسان شرائط، کم شرح منافع، کاروباری رہنمائی اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے ۔ مجوزہ بینک کونوجوانوں کے کاروباری منصوبوں کا ماہرین کے ذریعے جائزہ لینے ، قابلِ عمل آئیڈیاز کی نشاندہی، سرمایہ فراہم کرنے اور کاروبار کے ابتدائی مراحل میں رہنمائی و نگرانی کا نظام بھی وضع کرنا چاہیے ۔ بینک آف انٹرپرینیورشپ ایسے نوجوانوں کیلئے جامع پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے جہاں انہیں سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ کاروباری تربیت، مینٹورشپ اور مارکیٹ لنکیجز بھی فراہم کیے جائیں۔پینل ڈسکشن کے دیگر شرکانے بھی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ، جامعات اور صنعتوں کے درمیان مضبوط روابط، سٹارٹ اپس کیلئے سرمایہ کاری مواقع اور کاروباری آئیڈیاز کو مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے مؤثر نظام کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments