پولیس ہارس رائیڈنگ کلب میں کلاسز ، داخلے جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس ہارس رائیڈنگ کلب کے تحت ابتدائی اور ایڈوانس گھڑ سواری کی کلاسز کا ،جبکہ شہریوں، پولیس افسروں اور انکے اہلخانہ کیلئے داخلے بھی جاری ہیں۔ عام شہریوں کیلئے ایک ماہ میں 12 کلاسز کی فیس 8 ہزار مقرر کی گئی ہے ۔۔۔۔۔
جبکہ پولیس افسروں اور انکے اہل خانہ کیلئے فیس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ۔ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد سعید کاکہناہے ہارس رائیڈنگ کلب کا مقصد شہریوں اور پولیس افسروں کو صحت مند سرگرمی کے ساتھ گھڑ سواری کی عملی مہارت فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments