60 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

60 سے زائد وارداتوں میں  ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔۔

ملزموں نے چند روز قبل گڑھی شاہو کے علاقے میں شہری سے موبائل اور نقدی چھینی تھی۔ اطلاع ملتے ہی سیف سٹی کے جدید اے آئی بیسڈ کیمروں اور ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزموں کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، حاصل شدہ شواہد اور ضروری معلومات کی مدد سے پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل، غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...