مرکزی مسلم لیگ کا 25 شہروں میں ریسکیو سینٹرز کے قیام کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ)شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کا تنظیمی اجلاس سینٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ کی زیر صدارت ہوا۔۔۔۔
۔مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ضلعی صدور اور مسلم ریسکیو مشن کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ مختلف منصوبہ جات، تنظیمی امور اور ملک بھر میں خدمت خلق کی سرگرمیوں کو مزید منظم و فعال بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا قدرتی آفات، سیلاب، حادثات اور دیگر ہنگامی حالات پرریسکیو مشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے جسکے تحت پہلے مرحلے میں ملک کے 25 بڑے شہروں میں ریسکیو سینٹرز کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،ریسکیو کے کام کو گراس روٹ سطح پر منظم بنانے کیلئے مختلف اضلاع کیلئے مسلم ریسکیو مشن کے کوآرڈینیٹرز کا بھی اعلان کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments