حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے :طارق محمود ڈوگر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ حکومت کو احساس ہے کہ معاشی استحکام کے ساتھ عام آدمی کے مسائل کا حل بھی انتہائی ضروری ہے ۔۔۔۔
، اسی لیے عوامی فلاحی پروگراموں، روزگار کے مواقع، کم آمدنی والے طبقات کیلئے ریلیف، صحت اور تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو حکومتی ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے ، کیونکہ مضبوط معیشت کا اصل مقصد عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔ ، پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور صوبے کے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، سیوریج، صاف پانی، صفائی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت کا مقصد پنجاب کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہات کو بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ علاقائی محرومیوں کا خاتمہ ہو اور ہر ضلع کے عوام کو ترقی کے ثمرات میں برابر کا حصہ مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments