محمد مصطفی ؐتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے :مفتی مطیع اللہ
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ منڈی کی جامع مسجد شیخاں میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔۔
جس میں قرب و جوار سے علماء کرام، مذہبی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی مطیع اﷲ سعیدی نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ؐتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ۔
، آپ ؐ کی آمد سے انسانیت کو حقیقی معنوں میں عزت و وقار حقوق اور معاشرتی انصاف کا شعور ملا ۔نبی کریم ؐ نے عورت کو ماں بیٹی بہن اور بیوی کی حیثیت سے عزت و احترام عطا کیا جبکہ غلاموں کے حقوق متعین کرکے انہیں بھی انسانی وقار سے ہمکنار کیا۔ آپ ؐ نے اپنے اسوہ حسنہ اور حسنِ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو اﷲ تعالیٰ کی وحدانیت اور اطاعت کا درس دیا ۔سیرتِ طیبہ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے بھی مشعلِ راہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments