کاہنہ کچوانہ روڈ پر عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا

کاہنہ کچوانہ روڈ پر  عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا

کاہنہ(نامہ نگار) جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں کاہنہ کچوانہ روڈ پرپروقار جلوس نکالا گیا، قیادت پیر محمد حنیف نقشبندی اور محمد رمضان مستانہ نے کی، جبکہ محمد رفیق مختار، محمد الیاس فریدی اور ۔۔۔۔

محمد سرور مغل بھی جلوس کی قیادت میں نمایاں رہے ۔ مقررین اور علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے محبت، اخوت، رواداری، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ محمد رمضان مستانہ نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی ولادتِ باسعادت پوری امتِ مسلمہ کیلئے عظیم سعادت اور خوشی کا موقع ہے ۔ جشنِ میلاد النبی ؐہمیں محبت، امن، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...