12ربیع الاول کا مرکزی جلوس کل میلاد چوک شیخوپورہ سے شروع ہوگا

12ربیع الاول کا مرکزی جلوس کل  میلاد چوک شیخوپورہ سے شروع ہوگا

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس کل صبح 9 بجے میلاد چوک(چھتری چوک) سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ۔۔۔۔

تاجدار ختم نبوت چوک(بتی چوک) پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔مرکزی جلوس کی قیادت سجادہ نشین دربارعالیہ شرقپور شریف وسابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ،ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور، ڈی پی او بلال ظفر شیخ کرینگے ۔، مرکزی میلاد کمیٹی جنرل سیکرٹری حاجی طاہر جاوید نقشبندی ،سید علی حیدر شاہ بخاری،پیر سید طیب معصوم بادشاہ،محمود انجم چشتی، انور علی ودیگربھی ہمراہ ہونگے جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام بعداز نماز عشاء بالمقابل لیاقت ہائی سکول محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا ،صدارت مصطفین حیدر شاہ، صاحبزادہ فیاض الحسن ،جبکہ خصوصی خطاب قاری فیاض الحسن ،مولانا محمدعمران آسی کرینگے ۔ گلہائے عقیدت محمدعمر صدیقی، رفیق ضیاء، غلام محمدپارٹی ، علی محمد خیال، احسن مقصود،حافظ علی رضوان چوراہی پیش کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...