فیروزوٹواں میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص دم توڑ گیا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروزوٹواں میں گزشتہ روز اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص میوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔۔۔۔
جبکہ 2خواتین بدستور زیر علاج ہیں۔ دو روز قبل اراضی کے تنازع پر ملزموں محمدعلی ،کبیر وغیرہ نے فائرنگ کرکے ریاست علی اور اس کے ساتھ دو خواتین کو شدید زخمی کردیا تھا۔زخمی ریاست علی کو حالت تشویشناک ہونے پر میوہسپتال لاہور ریفر کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments