کیو بی لنک نہر سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ننکانہ صاحب(خبر نگار) کیو بی لنک نہر سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی۔ ۔۔۔۔
واربرٹن میراں پور روڈ پر جودھکے گاؤں کے قریب کیو بی لنک نہر میں تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے لاش کو نہر سے نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے ملنے والی لاش 45 سالہ نامعلوم شخص کی ہے ، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments