معمولی تنازع پر مخالفین کے تشدد سے 1شخص قتل، دوسرا زخمی
زبردستی ٹیوب ویل بند کرنے پر جھگڑے میں زخمی سرورہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا
ننکانہ صاحب(خبر نگار) نواحی گاؤں دھوپ سڑی میں ٹیوب ویل بند کرنے کے معمولی تنازع پر مخالفین کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں دھوپ سڑی میں عامر علی اور اس کے دیگر رشتہ دار اپنی زمین پر نصب ٹیوب ویل سے فصلوں کو پانی لگا رہے تھے کہ اسی دوران ملزمان صدی احمد اور عاشق مسلح ہوکر موقع پر پہنچ گئے اور زبردستی ٹیوب ویل بند کردیا۔ تلخ کلامی کے دوران ملزم صدی احمد نے دستی کسی کا الٹا وار کرکے افضال کو زخمی کردیا، جبکہ محمد سرور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی محمد سرور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments