ڈپٹی کمشنر نے 31رجسٹری محرروں کے تبادلے کردیئے

ڈپٹی کمشنر نے 31رجسٹری محرروں کے تبادلے کردیئے

بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے پیش نظر شہرمیں بڑے پیمانے پر نئی تعیناتیاں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور نے 31 رجسٹری محرروں کے تبادلے کردیئے ، نوٹیفکیشن جاری ، بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے پیش نظر شہرمیں بڑے پیمانے پر نئی تعیناتیاں کردی گئیں ۔شاہد ریاض، راجن فرانسس، سلمان صابر کا اسٹیبلشمنٹ برانچ تبادلہ ، حارث خان DEO-II گلبرگ سے DEO-I نشتر ٹاؤن تعینات،عامر سینئر کلرک DEO نشتر سے Additional DEO اقبال ٹاؤن ، حسن DEO-I اقبال ٹاؤن |فہیم غفار DEO-III اقبال ٹاؤن تعینات، فیاض SCO ڈی او سمن آباد سے DEO-I سمن آباد تعینات، عمیر انجم DEO-II سمن آباد سے Additional DEO داتا گنج بخش ٹاؤن تعینات، فرحان جمشید، سعید الرحمان، ندیم اسلم کا شالیمار /عزیز بھٹی ٹاؤن تبادلہ ،ناصر ذوالفقار DEO سمن آباد سے Additional DEO عزیز بھٹی ٹاؤن تعینات ، حسن صبری DEO-I واہگہ سے اسٹیبلشمنٹ برانچ،عبدالرحمان ریکارڈ روم DGBT سے DEO-I واہگہ ٹاؤن ،خالد جاوید سینئر کلرک DEO-II واہگہ سے اسٹیبلشمنٹ برانچ اور احمد وٹوکو DEO-III سمن آباد سے DEO-II واہگہ ٹاؤن تعینات کردیاگیا ،نوٹیفکیشن تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرارز کوبھجوا دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...