اوورسیز کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے :ندیم پہلوان

اوورسیز کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے :ندیم پہلوان

او پی سی کے زیراہتمام تقریب، شیخ سعید، بیرسٹر امجدملک، راشد اقبال ودیگر کی شرکت

کاہنہ(نامہ نگار)اوورسیز پاکستانیوں کے یومِ آزادی انٹرنیشنل ویک کے سلسلہ میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوآرڈینیٹر وزارتِ صنعت و تجارت پنجاب و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) لاہور ندیم پہلوان نے مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔میزبان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد تھے ، جبکہ صوبائی وزیر و وائس چیئرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک مہمانِ خصوصی اور صوبائی وزیر عشر و زکوٰٰۃ راشد اقبال نصراﷲمرکزی سپیکر تھے ۔ سابق ایم پی اے شبیر احمد کوٹلہ، ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، وزیراعلیٰ کے ترجمان کوثر کاظمی، لندن سے اظہر جاوید، بحرین سے ساجد شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ندیم پہلوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام بلکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...