اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز میں اختیارات تقسیم

اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز میں اختیارات تقسیم

اے سی ریونیو وانتظامی امور ، اے ڈی سی اشیاکی قیمتوں،امن وامان کودیکھیں گے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )صوبہ بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز میں اختیارات تقسیم کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو نمٹانے کے پابند ہونگے یعنی زرعی اراضی اور وراثتی تقسیم اور پٹواری ، گرداوراور کانگو سمیت دیگر کے تبادلوں کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشیائے خورونوش کی قیمتیں، لا ایند آرڈر، تحصیل میں جلسے ریلیوں کی رپورٹ کرنے کا مجاز ہو گا۔ کھادوں کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی، قومی دنوں کو منانا، عید، رمضان، عاشورہ پر انتظامات کی ذمہ داری ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہو گی ،اینٹی سمگلنگ، ایکسائز، پنجاب ریونیو اتھارٹی، ستھرا پنجاب، ڈیزاسٹرز، فلڈز، پری اینڈ پوسٹ مون سون بارے ذمہ داری ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہوگی ۔انسپکشنز، ڈویلپمنٹ، عوامی شکایات کا ازالہ سمیت صحت اور تعلیم کے معاملات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیکھے گا۔حکام کے مطابق پنجاب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نئی اسامی قائم کی گئی،تحصیلوں میں انتظامی امورنمٹانے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی سیٹ فعال کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...