اہلکار کی تنزلی کیخلاف اپیل تاخیر سے دائر، سپریم کورٹ سے خارج

 اہلکار کی تنزلی کیخلاف اپیل تاخیر سے دائر، سپریم کورٹ سے خارج

لاہور( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے پولیس اہلکار کی عہدے میں تنزلی کے خلاف دائر اپیل آٹھ سال کی غیر معمولی تاخیر سے دائر کرنے پر خارج کردی۔ جسٹس عائشہ اے ملک اور۔۔۔

 جسٹس شاہد وحید پر  مشتمل دو رکنی بینچ نے عامر عزیز کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عائشہ اے ملک نے استفسار کیا کہ اپیل آٹھ سال کی تاخیر سے کیوں دائر کی گئی؟ درخواست گزار کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ متعلقہ ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے کے باعث درخواست گزار بروقت اپیل دائر نہیں کرسکا۔وکیل کے مطابق عامر عزیز فیصل آباد پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا اور محکمہ پولیس کے افسروں نے اس کے عہدے میں تنزلی کردی تھی۔ محکمانہ کارروائی کے خلاف سروس ٹربیونل سے بھی رجوع کیا گیا، تاہم ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل خارج کردی۔ عہدے میں تنزلی کے محکمانہ احکامات اور سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...