عمران خان کے علاج، بنیادی حقوق کے تحفظ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 عمران خان کے علاج، بنیادی حقوق  کے تحفظ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے رکن امتیاز محمود نے سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی علاج، جیل کے حالات اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔۔۔۔

 قرارداد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 18 اگست 2026 کے حکم پر مکمل  اور من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔قرارداد کے متن کے مطابق عمران خان کا سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کثیرالجہتی میڈیکل بورڈ کے ذریعے جامع، مکمل اور آزادانہ طبی معائنہ فوری طور پر کرایا جائے اور طبی معائنے و علاج میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو شامل رکھا جائے ۔ قرارداد کے مطابق سیاسی اختلاف، سزا یا اختلافِ رائے کسی شخص کو آئین اور قانون کے تحت حاصل بنیادی حقوق، انسانی وقار اور ضروری طبی سہولت سے محروم کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔ قرارداد میں عمران خان کی زندگی، صحت، عزت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...