وزیر علی گینگ مین کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے :پریم یونین
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پریم یونین کا وزیر ریلوے حنیف عباسی سے وزیر علی گینگ مین کی دورانِ ڈیوٹی المناک موت کا نوٹس لینے کامطالبہ ،نوابشاہ سٹیشن کے قریب گینگ مین وزیر علی انجن کی زد میں آکر شہید ہوگیا ۔۔۔
۔پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ انور نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ایل اے ملازمین آخر کب تک دورانِ ڈیوٹی اپنی جانیں قربان کرتے رہیں گے ، قیمتی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، ٹی ایل اے ملازمین کو مکمل حفاظتی سہولیات دی جائیں، پریم یونین وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر علی کے لواحقین کیلئے فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے ۔شیخ انور کا کہنا تھا کہ وزیر علی کی المناک موت پورے ریلوے محنت کش خاندان کا نقصان ہے دورانِ ڈیوٹی حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments