لاہور چیمبر میں سیرت النبی ؐ کانفرنس اور کتابوں کی نمائش
لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس میں سیرت النبی ؐ کانفرنس اور کتب کی نمائش کا افتتاح کیاگیا۔۔۔
۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی ،سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین المذاہب و بین المسالک تعلقات کے کنوینئر حافظ عاصم مخدوم، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میاں نواز، ودیگرموجود تھے ۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل ودیگرمقررین نے خطا ب میں کہا اسو ہ حسنہ بارے صرف بات کرنا یا کتب کا مطالعہ کرنا کافی نہیں، بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ ہم حضور ؐکے اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی میں اختیار کریں۔ جب تک زندگی کے ہر شعبے میں نبی کریم ؐکی تعلیمات کو عملی طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا، ہم حقیقی معنوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ آج سیرت طیبہ کو عام کرنا اور اسکا پیغام گھر گھر پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments