وارداتوں کی سنچری کرنیوالا جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ گرفتار
ڈولفن سکواڈ نے 102کیسز میں مطلوب سعید کو سرچ آپریشن میں قابوکرلیا شہرسے سرگودھا، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مطلوب 5اشتہاری بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں کی سنچری کرنیوالا ماسٹر مائنڈ ملزم ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی خصوصی ہدایات پر ڈولفن سکواڈ نیپولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ کرائم ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی و چھیناجھپٹی کے 102 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے جس پر ملزم سعید کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم مختلف جرائم پیشہ گروہوں کا سرغنہ ہے ۔ ڈولفن سکواڈ نے جعلی چیک و فراڈ کے ذریعے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے دوران چیکنگ شہر کے مختلف مقامات سے سرگودھا، اوکاڑہ او رلاہور پولیس کو مطلوب 5 اشتہاری ملزم اقبال، مدثر، سلمان و دیگر کو بھی گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments