شفیق آباد : موٹر سائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

شفیق آباد : موٹر سائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

نور عبید بتی چوک کے قریب حادثے میں دم توڑ گیا، ساتھی زخمی، کار ڈرائیور گرفتار

 لاہور (نیوز ایجنسیاں)شفیق آباد کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد موٹر سائیکل سوار بتی چوک کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار گاڑی نے انہیں شدید ٹکر مار دی۔ حادثے میں نور عرف عبید موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی عمار شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی عمار کو فوری نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔اور حادثے کا سبب بننے والی کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی تحویل میں لے کر واقعے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...