شہر میں 70ہزار رکشوں ، آن لائن کیبز گاڑیوں کو کیو آر پینک بٹن آویزاں

شہر میں 70ہزار رکشوں ، آن لائن کیبز  گاڑیوں کو کیو آر پینک بٹن آویزاں

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اب تک 70 ہزار 422 رکشوں، آن لائن کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کیو آر پینک بٹن آویزاں کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر 45 ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن نصب کر رہی ہیں، جبکہ ہر ٹریفک سیکٹر میں خصوصی ٹیم موجود ہے ۔ رکشوں میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دھارے میں لانے اور مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر کیو آر پینک بٹن کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...