ریونیو کھلی کچہری میں اراضی کے 33 کیسز کی سماعت
جائیداد اور جمع بندی کے مسائل کا شفاف حل یقینی بنایا جا رہا :اے ڈی سی آر
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے کھلی کچہری کی سماعت کی۔ اس ریونیو کھلی کچہری میں اراضی اور پراپرٹی سے متعلق سائلین کے 33 مختلف کیسز کی سماعت کی گئی۔ کھلی کچہری کے دوران سائلین کے جمع بندی، انتقال، وراثت اور دیگر امور سے متعلق مسائل کی سماعت کی گئی اور تمام سائلین کو اپنے کیسز پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اراضی و جائیداد کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔ اے ڈی سی آر حافظ کریم داد چغتائی نے بتایا کہ ریونیو ریکارڈ میں زیر التوا تمام کیسز پر میرٹ پر فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ سائلین کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد اور جمع بندی کے مسائل کا شفاف حل یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کے ریونیو سے متعلق تحفظات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments