صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں:ڈائریکٹر جنرل فوڈ

صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں:ڈائریکٹر جنرل فوڈ

10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کے حساب سے فراہم کر رہے :امجد حفیظ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹرسے )ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے اور مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت نہیں۔ 14 ستمبر 2026 تک پنجاب میں سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی فلور ملز سرکاری گندم کی گرائنڈنگ کرکے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کے حساب سے فراہم کر رہی ہیں۔ سرکاری گندم سے تیار کردہ 10 کلو آٹے کے 249,671 تھیلے صوبہ بھر میں سپلائی کیے جا چکے ہیں۔ہم کیے گئے ہیں، جس سے مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈی جی فوڈ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔ صوبہ بھر میں فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں امجد حفیظ نے بتایا کہ پرائیویٹ گندم سے تیار کردہ 10 کلو آٹے کے 355,357 تھیلے جبکہ 20 کلو آٹے کے 140,998 تھیلے صوبہ بھر میں سپلائی کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...