لڑکے سے گن پوائنٹ پر بدفعلی کی کوشش ،دوملزم گرفتار
کاہنہ (نمائندہ دنیا) کاہنہ پولیس نے لڑکے سے گن پوائنٹ پر بدفعلی کی کوشش پر2 ملزم گرفتار کرلئے۔ پولیس نے پرانہ کاہنہ سے ملزموں کو ٹریس کرکے حراست میں لیا۔
13 سالہ (ع)گھر سے دکان پر چیز لینے گیا ، ملزم زید ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں ملزم بلال پہلے موجود تھا ،دونوں نے ملکر پستول سے ڈرا کر اس سے بدفعلی کی کوشش کی،شور کرنے پر ملزم اسے گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ملزموں کومقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کردیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments