کوٹ لکھپت:مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کا زخمی ملزم گرفتار
2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو فائرنگ تبادلہ ہوگیا،زخمی ملزم ہسپتال منتقل
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کوٹ لکھپت تہت پھاٹک کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتارکرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق ان ملزموں نے چند روز قبل لاہور کے ایک علاقہ میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے واردات کی تھی ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments