قصور: سسرالیوں کا حاملہ بہو پر مبینہ تشدد ، حمل ضائع
قصور(نمائندہ دنیا) تلونڈی کے نواح میں سسرالیوں نے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کرکے اسکا حمل ضائع کردیا۔
تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی میں 26 سالہ مصباح بی بی زوجہ ساجد کو اس کے دیور راشد ولد عبدالرزاق اور سسر عبدالرزاق ولد شعبان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے واقعہ کے بعد مصباح بی بی کا حمل ضائع ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے آر ایچ سی ہسپتال الہ آباد منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments