شہر میں 2 ہزار سرچ و کومبنگ آپریشنز

شہر میں 2 ہزار سرچ  و کومبنگ آپریشنز

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں 2 ہزار 522 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے ، جن کے دوران ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی کومبنگ آپریشنز کے دوران 1509 مشتبہ افراد جبکہ 266 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 226 مقدمات جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 102 مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...