مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

مختلف واقعات کے دوران  خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے میں 60 سالہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔دوسرے واقعہ میں گڑھی شاہو چوک کے قریب 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا،متوفی کی لاش 4 سے 5 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، بظاہر اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ، تیسرے واقعہ میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میاں میر نواز شریف پارک کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملاجبکہ سندر کے علاقے ملتان روڈ پر 30 سالہ شخص بجلی کا کام کرتے ہوئے ٹاور سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...