چونیاں:موٹرسائیکل کو حادثہ،2نوجوان جاں بحق

چونیاں:موٹرسائیکل کو حادثہ،2نوجوان جاں بحق

موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث گری ، احمد اور نذیر موقع پر دم توڑ گئے

تلونڈی (نامہ نگار)چونیاں کے نواحی علاقے دھوپ سڑی میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل کر گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ ارزانی پور کے رہائشی محمد احمد اور نذیر احمد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ دھوپ سڑی کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے پیش آنے سے دونوں جان کی بازی ہار گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...