رہائشی پلاٹ پرقائم نجی اسکول کو 6ماہ کی مہلت
اسکول چلانے کیلئے متعلقہ حکام سے ضروری منظوری نہیں لی گئی،عدالتسندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کا مدت مکمل ہونے پر اسکول بند کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال میں رہائشی پلاٹ پر قائم نجی اسکول کو چھ ماہ تک کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے مدت مکمل ہونے پر اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ رہائشی علاقوں میں تعلیمی مقاصد کے لیے عمارت استعمال کرنے کی اجازت متعلقہ قوانین سے مشروط ہے اور رہائشی پلاٹ پر اسکول چلانے کے لیے متعلقہ حکام سے ضروری منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے سے بچانے اور متبادل انتظامات کے لیے اسکول کو چھ ماہ تک چلانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
اس دوران اسکول انتظامیہ متعلقہ قوانین کے تحت ضروری منظوری کے لیے درخواست دے سکتی ہے ۔ عدالت کے مطابق اگر متعلقہ ادارے سے منظوری مل جاتی ہے تو اسکول اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے ، بصورت دیگر چھ ماہ بعد اسے بند کرنا ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز کے تحت مقررہ شرائط پوری کیے بغیر رہائشی پلاٹ پر اسکول چلانا غیر قانونی ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments