شیخوپورہ:نوتعینات تحصیلدار غائب، رجسٹری برانچ بدنظمی کا شکار

شیخوپورہ:نوتعینات تحصیلدار غائب، رجسٹری برانچ بدنظمی کا شکار

رجسٹرار کو لڑائی جھگڑے کا بتانے پر سائلین مزیدخوار، ڈی سی سے اصلاح کا مطالبہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں نئے تعینات ہونیوالے تحصیلدار /سب رجسٹرار کی مبینہ عدم دستیابی کے باعث رجسٹری برانچ میں سائلین خوار ہوکر رہ گئے ، دور دراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ مذکورہ آفیسر کئی کئی روز تک رجسٹری برانچ میں نہیں آتے اور جب برانچ میں آتے ہیں تو سائلین کی تعداد اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ سب سے پہلے رجسٹری پاس کروانے کے چکر میں سائلین کی آپس میں تلخ کلامی اور جھگڑا رجسٹری برانچ میں معمول بن گیا، سائلین کی طرف سے سب رجسٹرار کو لڑائی جھگڑے کی ویڈیو دکھائی گئیں تو اس عمل کے تدارک کی بجائے الٹا سائلین کو ہی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ سائلین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ رجسٹری برانچ کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رجسٹریوں کا عمل بلا تعطل یقینی بنایاجائے رابطہ کرنے پر رجسٹری برانچ کے عملہ نے بتایا کہ ’’صاحب’’ کو اور بھی بہت کام ہوتے ہیں، جب ٹائم ملتا ہے وہ برانچ میں آجاتے ہیں ،اگر کسی کو شکایت ہے تو ڈپٹی کمشنر کاد فتر کونسا دورہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...