9تعلیمی بورڈز میں مستقل کنٹرولر امتحانات،سیکرٹریز نہ لگ سکے
لاہور(خبر نگار )پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹریز کی مستقل تعیناتی تاحال نہ ہو سکی۔
اہم انتظامی عہدے مستقل افسروں سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل تعیناتیوں کیلئے چار ماہ قبل انٹرویوز کیے تھے ، اسکے باوجود تقرریوں کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments