میڈیکل کی طالبات سے زائدفیس وصولی پرحکم امتناعی میں توسیع

 میڈیکل کی طالبات سے زائدفیس وصولی پرحکم امتناعی میں توسیع

ہائیکورٹ نے درخواست گزار طالبات کا پورٹل بند کرنے پر توہین عدالت کا عندیہ دیدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالج کی طالبات سے زائد فیس وصولی کیخلاف درخواست کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی ،عدالت نے درخواست گزار طالبات کا پورٹل بند کرنے پر توہین عدالت کا عندیہ دیدیا ۔جسٹس خالد اسحاق نے ندیہ بتول و دیگر کی زائد فیس وصولی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست میں پی ایم ڈی سی، فیصل آباد کی نجی میڈیکل یونیورسٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ عبداللہ کسر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ درخواست دائر کرنے پر طالبات کا پورٹل بند کردیا گیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرنسپل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں،یونیورسٹی کے وکیل کا موقف تھا کہ سر توہین عدالت کا نوٹس جاری نہ کریں دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...