جی سی یوکے طلبہ کو روزگار کی عملی مہارتیں سکھانے کیلئے سینٹر قائم
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ کو روزگار کی ضروریات کے مطابق عملی مہارتیں سکھانے کیلئے سینٹر فار کنٹینیوس لرننگ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ قائم کر دیا ۔
یہ مرکز اساتذہ، یونیورسٹی ملازمین اور سرکاری و نجی شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی تربیت دے گا۔ سینٹر کی سرگرمیوں کا آغاز فائنل ایئر کے طلبہ کیلئے ابلاغ اور باہمی روابط کی مہارتوں پر تربیتی ورکشاپ سے کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری نے افتتاح کیا۔ ماہرِ نفسیات اور ادارہ جاتی ترقی کے ماہر رفیق جعفر نے طلبہ کو عملی تربیت دی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا ہمارا منصوبہ ہے کہ جامعہ کے طلبہ فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی عملی زندگی میں داخل ہونے کیلئے ضروری مہارتیں سیکھ چکے ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments