محنت کشوں ، اہلخانہ کو سہولیات فراہمی، اہم فیصلوں کی منظوری

محنت کشوں ، اہلخانہ کو سہولیات فراہمی، اہم فیصلوں کی منظوری

سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی اجلاس، مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کی توسیع کا بھی فیصلہ

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر لیبر و چیئرمین پنجاب سوشل سکیورٹی منشا اللہ بٹ کی زیرصدارت گورننگ باڈی کے 182ویں اجلاس میں محنت کشوں اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کی سہولیات فراہمی، ہسپتالوں کے انتظامی وطبی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی۔سوشل سکیورٹی ایمرجنسی سینٹر دھنت پورہ کی اپ گریڈیشن اورفاروق آباد منتقلی،محنت کشوں کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ پروگرام کی توسیع کیلئے مالی سال 2026-27میں اضافی اقدامات کی منظوری اور رجسٹرڈ محنت کشوں کو ریلیف فراہمی کیلئے مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈ پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا،پیسی ہسپتالوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر امور کی منظوری دی گئی۔ اور مالی سال 2026-27 کے دوران ہسپتالوں کیلئے الی کیکٹرو میڈیکل آلات خریداری کی منظوری دی گئی۔ پیسی ہسپتالوں میں پے فار پرفارمنس کے تحت تشخیصی ولیبارٹری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول سپیشل انیشی ایٹو شروع کرنے ، ماڈیولر و سیمی ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں لانڈری، سی ایس ایس ڈی اور مائیکروویو شریڈنگ تنصیب کی منظوری بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...