نور لیڈ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب

نور لیڈ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب

اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی قیادت اور جدید تدریسی طریقوں کے فروغ پر زور

لاہور(سٹاف رپورٹر)نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام 5 روزہ نور لیڈ تعلیمی قیادت اور تعلیمی ترقی پروگرام کی اختتامی تقریب فاطمہ میموریل ہسپتال میں ہوئی۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم نے جدید تدریسی طریقوں، تعلیمی قیادت اور بدلتے تعلیمی تقاضوں پر تربیتی نشستوں اورمباحثوں میں شرکت کی ۔شاہیمہ رحمن بانی چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، سالم رحمن وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فاروق انور، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پرنسپل سکولز آف ہیلتھ سائنسزنورفاطمہ میموریل سسٹم اور منصور جمال بٹ گروپ ہیڈ آپریشنز نورفاطمہ میموریل سسٹم سمیت لاہور کی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے شرکت کی۔ ماہرین نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے مختلف تربیتی نشستیں منعقد کیں۔ پروگرام میں نتائج پر مبنی تعلیم، تدریس میں جدید طریقۂ کار، مصنوعی ذہانت اور صحت کا مستقبل، کاروباری سوچ، تحقیق، معیاری تعلیم اور تعلیمی جدت جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے ۔ خواتین، کاروبار اور اسلام کے موضوع پر بھی خصوصی مباحثہ ہوا۔اختتامی تقریب میں نمایاں سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا، مقررین نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی قیادت اور جدید تدریسی طریقوں کے فروغ پر زوردیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...